قرآن کریم » اردو » سورہ فجر

اختر القاريء


اردو

سورہ فجر - آیات کی تعداد 30
وَالْفَجْرِ ( 1 ) فجر - الآية 1
فجر کی قسم
وَلَيَالٍ عَشْرٍ ( 2 ) فجر - الآية 2
اور دس راتوں کی
وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ ( 3 ) فجر - الآية 3
اور جفت اور طاق کی
وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ ( 4 ) فجر - الآية 4
اور رات کی جب جانے لگے
هَلْ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِي حِجْرٍ ( 5 ) فجر - الآية 5
اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ ( 6 ) فجر - الآية 6
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا
إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ ( 7 ) فجر - الآية 7
(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد
الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ ( 8 ) فجر - الآية 8
کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے
وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ ( 9 ) فجر - الآية 9
اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے
وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ ( 10 ) فجر - الآية 10
اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا
الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ ( 11 ) فجر - الآية 11
یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے
فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ ( 12 ) فجر - الآية 12
اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ ( 13 ) فجر - الآية 13
تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا
إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ ( 14 ) فجر - الآية 14
بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے
فَأَمَّا الْإِنسَانُ إِذَا مَا ابْتَلَاهُ رَبُّهُ فَأَكْرَمَهُ وَنَعَّمَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَكْرَمَنِ ( 15 ) فجر - الآية 15
مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی
وَأَمَّا إِذَا مَا ابْتَلَاهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ ( 16 ) فجر - الآية 16
اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا
كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ ( 17 ) فجر - الآية 17
نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے
وَلَا تَحَاضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ ( 18 ) فجر - الآية 18
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو
وَتَأْكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا ( 19 ) فجر - الآية 19
اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو
وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا ( 20 ) فجر - الآية 20
اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو
كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا ( 21 ) فجر - الآية 21
تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی
وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ( 22 ) فجر - الآية 22
اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے
وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَانُ وَأَنَّىٰ لَهُ الذِّكْرَىٰ ( 23 ) فجر - الآية 23
اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)
يَقُولُ يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي ( 24 ) فجر - الآية 24
کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ ( 25 ) فجر - الآية 25
تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ ( 26 ) فجر - الآية 26
اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ( 27 ) فجر - الآية 27
اے اطمینان پانے والی روح!
ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً ( 28 ) فجر - الآية 28
اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
فَادْخُلِي فِي عِبَادِي ( 29 ) فجر - الآية 29
تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا
وَادْخُلِي جَنَّتِي ( 30 ) فجر - الآية 30
اور میری بہشت میں داخل ہو جا

کتب

  • صحبت حبیب صلى اللہ علیہ وسلم میں چالیس مجلسیںاس کتاب میں پیغمبر صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت , اخلاق و عادات اور خصائل سے متعلق اہم پہلؤوں کو بیا لیس مجلسوں کے ذ ریعہ روشن کرنے کی نمایاں کوشش کی گئی ہے , جسمیں پیغمبر صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت , پاکیزہ زندگی , امت پر آپ کے حقوق , رمضان میں آپ صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ , آپ کی طرز زندگی , آپ کی عبادت , سچائی , امانت , انصاف , عفو و درگزر , جود و سخاوت , شجاعت , سیاست , امت کے ساتھ نرمی , عورتوں , بچوں , غلاموں , نوکروں , جانوروں , اور جمادا ت وغیرہ کے ساتھ آپ کی رحمت ومہربانی کو اجا گر کیا گیا ہے.

    تاليف : عادل بن على الشدی

    نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله

    ترجمہ کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/260436

    التحميل :صحبت حبیب صلى اللہ علیہ وسلم میں چالیس مجلسیں

  • بیوی اور شوہر کے حقوقزیر مطالعہ کتاب میں مرد اور بیوی پر عائد ہونے والے شرعی حقوق کو تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

    تاليف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/315010

    التحميل :بیوی اور شوہر کے حقوق

  • خطاؤں کا آئنہقارئین کرام! شریعت کے بہت سارے امورایسے ہیں جنکی کثرت سے لوگ خلاف ورزی کرتے ہیں اور انکے شرعی حکموں سے ناواقف ہوتے ہیں کتاب مذکورمیں انہیں امورسے خبردار کیا گیاہے، نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

    تاليف : صالح بن عبد العزيز آل الشيخ

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/354542

    التحميل :خطاؤں کا آئنہ

  • لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہزبان سے کہ بھی دیا لاالہ توکیا حاصل دل ونگاہ مسلماں نہیں توکچھ بھی نہیں کلمہ شہادتین کا زبان سے اقرار,دل سے تصدیق اورعمل سے اسکا اظہارکرنا مسلمان بننے کیلئےضروری ہے لیکن اکثرلوگ اس کلمہ کے مفہوم و مقتضى اور شروط کونہیں سمجھتے بلکہ اسکے مخالف نظرآتے ہیں اس کتاب میں کلمہ طیبہ کے معنى ,مفہوم اورشرائط وتقاضوں کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے.

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - محمد اقبال عبد العزیز

    اصدارات : مكتبة دار السلام

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/249933

    التحميل :لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

  • اسلام اور شیعیت کا تقابلی جائزہاسلام كی حقّانیت اوراہل سنت وجماعت کی صداقت پر دلائل کا مرقّع لا جواب علمی تحقیقی مقبول عام اور کثیرالاشاعت رسالہ "اسلام اور شیعت کا تقابلی جائزہ " جو در اصل پانچ اہم رسالوں کا مجموعہ ہے: 1- شیعہ حضرات سے ایک سوسوالات. 2- شیعہ کے تمام اعتراضات کا مدلل جواب. 3- عقائد الشیعہ (100 عجیب نظریات). 4- حضرت عمار بن یاسر کی شہادت. 5- تاریخ شیعہ.

    تاليف : حافظ مهر محمد ميانوالوى

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : www.aqeedeh.com فارسی زبان میں

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/384134

    التحميل :اسلام اور شیعیت کا تقابلی جائزہ